عیدالاضحیٰ قریب، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی میں عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ منافع خوروں نے لوٹ مار شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے ایک روز قبل پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ شہری انتظامیہ منافع خوروں کو لگام دینے میں ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈحد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ پھل سبزیاں، آئل گھی اور روٹی 100فیصد مہنگی ہوگئی۔ لیموں 350 روپے کلو جبکہ آلو 60 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت کیا جارہا ہے۔

ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ، دھنیا 30روپے گٹھی، ادرک 290، لہسن 270، سبز مرچ 180 جبکہ مٹر 200 روپے فی کلو پر فروخت ہورہے ہیں۔ انڈے 193روپے درجن ہوگئے۔

سیب کی قیمت 300سے 400روپے فی کلو، مرغی کا گوشت 460 روپے، آم 250روپے، کیلا 150روپے درجن، آڑو 200، جامن 250، دہی 200، دودھ 170، گھی 550 جبکہ آئل 610روپے لیٹر ہوگیا۔

خوبانی کی قیمت 150روپے فی کلو ہوگئی، ایک روٹی 20 جبکہ پراٹھہ 30 روپے میں ملنے لگا۔ چاول 350روپے جبکہ سفید چنے 310روپے کلو پر فروخت ہورہے ہیں۔شہری انتظامیہ عید منانے میں مصروف ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتی مہنگائی سے پریشان حال شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے۔ حکومت کو ذخیرہ اندوزی سمیت مہنگائی کے دیگر اسباب پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ 

Related Posts