کراچی میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں، شہری پریشان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

کراچی:پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔کراچی کی سبزی منڈی میں سبزی اور پھلوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹماٹرکی قیمت180 سے 185 روپے کلوتک پہنچ گئی ہے۔ پیازکی فی کلو قیمت 80روپے، آلو50، مٹر400، بینگن120، ادرک720 اور سیب150 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

ہری دھنیااور پودینے کی ایک گڈی20 روپے اور کیلے160روپے درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔دکانداروں کے مطابق سرکاری نرخ نامے پرعمل کرنا ممکن نہیں ہے۔

سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ دکانداروں نے کہاکہ کمشنر کراچی بڑے آڑھتیوں سے بازپرس کریں توقیمتیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔مگر اس جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی جائے، تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

Related Posts