کراچی: ملک بھر میں سام سنگ موبائل فون کی قیمتیں ڈیڑھ لاکھ روپے تک گر گئی ہیں، کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر تمام تر معلومات دے دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ موبائل فونز کی قیمتوں میں 1 لاکھ 57 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ خاص طور پر اے سیریز اور فلیگ شپ ایس اور زی سیریز کے سام سنگ موبائل فونز کی قیمتیں کم کی گئی ہیں تاکہ صارفین کیلئے موبائل خریدنا آسان ہوسکے۔
سام سنگ پاکستان نے پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل فون عوام کو دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ موبائل فون کی قیمتوں میں تمام تر ٹیکس اور پی ٹی اے سے منظوری کے اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں اور سم کارڈ ڈالتے ہی موبائل فون فعال ہوجاتا ہے۔
سام سنگ کمپنی نے گیلیکسی ایس 24 الٹرا ون ٹیرا بائٹ ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 999روپے مقرر کی ہے جبکہ پہلے اس فون کی قیمت 5 لاکھ 41 ہزار 999روپے تھی، یوں قیمت میں 42 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ گلیکسی ایس 24 الٹرا 512جی بی کی قیمت بھی گر گئی۔
گلیکسی ایس 24 الٹرا 512 کی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 4 لاکھ 39 ہزار 999روپے کردی گئی ہے جو کہ ماضی کے مقابلے میں 30 ہزار روپے کی کمی ہے۔ اسی طرح گلیکسی ایس 24 الٹرا کا 256جی بی کا ویرئینٹ 4 لاکھ 6 ہزار999روپے میں دستیاب ہے۔
یہ 256 جی بی کا ویرینٹ نئی قیمت کے تحت 28 ہزار روپے کم میں دستیاب ہے جس کی ماضی کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 999 روپے ہے۔ اے سیریز کے موبائلز کی قیمتیں بہت کم کردی گئیں۔ گلیکسی اے 55 دو سو 56جی بی کی قیمت 1لاکھ 39 ہزار 999 روپے کی جگہ 1 لاکھ 31 ہزار 999روپے کردی گئی۔
اسی طرح گلیکسی اے 35، 256جی بی کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 999 روپے ہے جس میں ماضی کی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 999روپے کے مقابلے میں 10 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ گلیکسی فولڈ 5، 512جی بی کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 999روپے کردی گئی جو سابقہ قیمت 6لاکھ 56ہزار999روپے کے مقابلے میں 1 لاکھ 57 ہزار روپے کم ہے۔