متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی پاکستانی 257 روپے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہونے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 4.76 درہم یعنی پاکستانی 265 روپے کردی گئی ہے۔

عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کراچی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 14 روپے 85 پیسے اضافے سے 248 روپے 74 پیسے لیٹر ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 23 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔

Related Posts