عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں پٹرول اب کتنا مہنگا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ اضافہ خام تیل کے لیے مسلسل تیسرے ہفتہ وار فائدہ کی بھی نمائندگی کرتا ہے، جو تین سال کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد ہے۔

کراچی میں بین الاقوامی معیار کے مال بردار ٹرین پروجیکٹ کا معاہدہ، شہر کو کتنا فائدہ ہوگا؟

معاشی تجزیہ کار عالمی سطح پر اس اضافہ کی وجہ وسیع تر معاشی غیر یقینی صورتحال سے کہیں زیادہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیتے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کر دی، جسے وزیراعظم شہباز شریف اور فنانس ڈویژن حتمی شکل دیں گے، منظوری کے بعد نئے نرخ رواں ماہ 16 جنوری سے لاگو ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنوری 2025 کے آغاز میں حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ ایڈجسٹمنٹ کے بعد پیٹرول 252.66 روپے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ موجودہ قیمت 258.34 روپے فی لیٹرہے۔

Related Posts