عمران خان حکومت نے رنگ روڈ منصوبے میں عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں ریسکیو 1122 کے طرز پر سسٹم مرتب کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب
سندھ میں ریسکیو 1122 کے طرز پر سسٹم مرتب کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر قانون اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا ہے۔ 

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ان کا کوئی ایک اسکینڈل گنوا دیں ، ویسے تو ایک درجن سے زیادہ اسکینڈل ہیں ہم صرف 5 گنوا دیتے ہیں۔ ایک درجن اسکینڈلز میں سے پہلا اسکینڈل چینی اور چینی مافیا کا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا دوسرا اسکینڈل گندم بحران ، تیسرا اسکینڈل ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ، چوتھا اسکینڈل پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور پانچواں ایل این جی اسکینڈل ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ اب تازہ ترین اسکینڈل جو سامنے آیا ہے وہ رنگ روڈ راولپنڈی اسکینڈل ہے جس میں پاکستانی عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کا روٹ تبدیل کرکے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ وزیراعظم ماضی کی حکومتوں کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہیں اور کہتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نااہل ترین حکومت کا صرف ترین نکلا ہے تو یہ گھبرا گئے ہیں، جہانگیر ترین کے پارلیمانی گروپ کے باعث یہ دباؤ میں ہیں۔ نیا پارلیمانی گروپ آنے پر سوالیہ نشان ہے کہ کیا وزیراعظم عمران خان کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے؟

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے صحیح کہا تھا کہ سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، وہ دراصل کہنا چاہ رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے سائے تلے سب چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔

Related Posts