اگلے 2 روز میں کورونا ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلائیں گے، یاسمین راشد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگلے 2 دن میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلا رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سن کر افسوس ہوا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی پہلی میٹنگ میں کورونا ویکسین کا سب سے زیادہ حصہ سندھ حکومت کو دیا گیا تھا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تقنید کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ جو ویکسین سندھ کو دی گئی ابھی وہ ہی استعمال نہیں ہوئی، آپ کی حکومت خود مختار تھی، آپ ویکسین خود بھی خرید سکتے تھے۔

یاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب میں 9 لاکھ 34 ہزار 170 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے، جبکہ بھارت ویکسین فراہمی کا سب سے بڑا ملک ہے، لیکن وہ شہریوں کی ویکسینیشن نہیں کر پا رہا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں مزید ویکسینیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے، آج صوبے میں کورونا کے 3 ہزار 56 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیرِ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں 200 وینٹی لیٹر بڑھائے دیئے گئے ہیں، اوسطاً 23 ہزار افراد کو یومیہ کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

Related Posts