آئی ایس پی آر: میجر جنرل آصف غفور کی آج کی اہم پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایس پی آر: میجر جنرل آصف غفور کی آج اہم پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی
آئی ایس پی آر: میجر جنرل آصف غفور کی آج اہم پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور انتہائی اہم آپریشنل مصروفیات کے باعث خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور روانہ ہو گئے جس کے نتیجے میں پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی۔

یاد رہے کہ آج ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا  جس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دی جانی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل  شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)  میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور گزشتہ روز کی کور کمانڈرز کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دینے والے تھے۔ 

مزید پڑھیں: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی اہم پریس آج ہوگی

Related Posts