7500کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روکنا معاشی بم گرانے کے مترادف ہے، پرائز بانڈز ڈیلرز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

7500کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روکنا معاشی بم گرانے کے مترادف ہے، پرائز بانڈز ڈیلرز
7500کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روکنا معاشی بم گرانے کے مترادف ہے، پرائز بانڈز ڈیلرز

کراچی: آل پاکستان پرائز بانڈز ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد فاروق نورانی بانڈ والا،محمد یعقوب میمن،عبدالرزاق سانگانی،عارف اسماعیل اور الطاف لاکھانی نے کہا ہے کہ 7500کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی راتوں رات بند کرنا عوام پر معاشی بم گرانے کے برابر ہے۔اسٹیٹ بینک 4ارب 31کروڑ روپے کا حساب دے یہ پیسے کس کی جیب میں گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ آل پاکستان پرائز بانڈز ڈیلر زویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد فاروق نورانی بانڈ والا کا کہنا تھا کہ حکومت نے انعامی بانڈز کا کاروبار کرنے والوں کو بیروزگار کرنے کےلیے حکمت عملی اپنا لی ہے۔ حکومت بیرو ن ممالک سے اتنے قرضے لے رہی ہے کہ آنے والے وقت میں ہمیں اپنی قومی معیشت کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر بھی سمجھوتہ کرنے پر مجبور کردیا جائے گا ۔

محمد  فاروق نورانی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے جہاں دیگر کاروباری حلقوں میں کاروبار کرنے والوں کیلئے دشواری پیدا کردی ہے وہیں پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والوں کو بیروزگار کرنے کیلئے بھی حکمت عملی اپنا لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے غیر ملکی قرضوں سے بچنے کیلئے اپنی ہی عوام سے قومی بچت بینک کے توسط سے انعامی پرائز بانڈز کا اجرا کرتی رہی ہے تاکہ حکومت غیروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اپنی ہی قوم کے محب وطن افراد کی رقوم سے  ملکی معیشت کو سہارا دے سکے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد یعقوب میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں چالیس ہزار روپے تک کے پرائز بانڈ کا اجراء ہوتا رہا ہے لیکن اب موجودہ حکومت ناقص پالیسی کی وجہ سے اپنی قوم کو کنگال کرکے اپنے بیرونی آقاؤں کا غلام بنانے کا پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔

محمد یعقوب میمن کا کہنا تھا کہنا تھا کہ حکومت بیرو ن ممالک سے اتنے قرضے لے رہی ہے کہ آنے والے وقت میں ہمیں اپنی قومی معیشت کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر بھی سمجھوتہ کرنے پر مجبور کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے عوام کے 4 ارب 31 کروڑ 77 لاکھ 44 ہزار روپے لوٹ لیے جس کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ 31 مئی تک واپس لینے والے 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی تاریخ بڑھائی جائے جبکہ جون میں 15 ہزار روپے والے پرائز بانڈ کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اردگرد موجود آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کی حکمت عملی پر عمل کرنے کے بجائے امت مسلمہ کو سود کی لعنت سے نجات دلا کر عوم سے کئے گئے اپنے وعدے کی پاسداری پر عمل کریں تاکہ جن لوگوں نے آپ کو ووٹ دیئے ہیں ان کا سرفخر سے بلند ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : مسافروں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی ایس ریلوے

Related Posts