کامیاب جوان منصوبے کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام بھی شروع کریں گے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامیاب جوان منصوبے کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام بھی شروع کیا جائے۔صدرِ مملکت
کامیاب جوان منصوبے کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام بھی شروع کیا جائے۔صدرِ مملکت

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فیصلہ کیا ہے کہ کامیاب جوان منصوبے کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام بھی شروع کیا جائے جس کے تحت 1 لاکھ جوانوں کو تربیت دی جائے گی۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار سے صدرِ مملکت کی ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کامیاب جوان منصوبے کا ایک حصہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کاصوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغاز، ٹاسک اعظم سواتی کو مل گیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی طرف جا رہی ہے جبکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے نت نئی دنیائیں تسخیر کرنے کا عمل جاری و ساری ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کا مستقبل ہے جس میں کامیاب ہونے کے لیے جدید سائنس کا اطلاق ضروری ہے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کو ملکی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ دُنیا میں سائنس وٹیکنالوجی کے نئے رجحانات دریافت ہو رہے ہیں جن پر آگے چل کر عمل درآمد کیا جائے گا، جبکہ موجودہ حکومت نوجوان نسل کی مؤثر سرپرستی کر رہی ہے۔

امورِ نوجوانان پر وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے وزیر اعظم اور صدرِ مملکت کی منصوبے میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر گزشتہ حکومتوں نے غفلت برتی، اس لیے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے۔’

عثمان ڈار نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح کی تربیت فراہم کریں گے جس سے نوجوان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں ترقی کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں بنائی گئی ”احساس“ پروگرام کی نئی گورننس پالیسی منظور کر لی گئی جبکہ معاونِ خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کے مطابق احساس پروگرام کی پالیسی میں 27 نکات شامل ہیں۔ 

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے احساس پروگرام کی گورننس اینڈ انٹیگریٹی پالیسی کی منظوری دے دی جبکہ  کڑے احتساب کی پالیسی کے تحت ادائیگیوں، ٹھیکوں اور بھرتیوں سمیت دیگر معاملات کی شفافیت پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں بنائی گئی ”احساس“ کی نئی گورننس پالیسی منظور

Related Posts