ترکیہ میں صدارتی انتخابات رواں سال مئی میں ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات طے شدہ متوقع شیڈول سے ایک ماہ پہلے کرائے جارہے ہیں۔

تاہم صدر ایردوان نے ترک نوجوانوں سے گفتگو میں کہا ہے انتخابات کا یہ اعلان قبل از وقت نہیں ہے بلکہ انتخابات کی طرف پہلے پہنچنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا وہ بطور صدر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 14مئی کو انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ اس تاریخ کا اعلان سکولوں میں امتحانی شیڈول کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

ترکیہ کے رواں سال میں متوقع انتخابات ترکیہ کے سب سے مضبوط شخص اور موجودہ صدر کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہیں۔ وہ دو دہائیوں سے بر سر اقتدار ہیں اور ملک کو مسلم کلچر کےنزدیک لانا چاہتے ہیں اگرچہ سرکاری طور پر ترکیہ ایک سیکولر ملک ہے۔

چودہ مئی کے انتخابات کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ابھی مشترکہ امیدواروں کا اعلان کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے ایک لیڈر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ فروری میں مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیں گے۔

Related Posts