طیب اردوان امیدوار، ترکی میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی، چیئرمین سپریم الیکشن کونسل احمد ینر کا کہنا ہے کہ ترکی میں انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی تاریخ میں پہلی بار ترک پارلیمان کی 600نشستوں کیلئے 24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار الیکشن کے میدان میں اتر گئے۔ صدر رجب طیب اردوان، سنان اوغنان اور کمال قلیچ دار صدارتی امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی کے انتخابات میں طیب ایردوان کا مقابلہ کس سے ہے؟

قبل ازیں محرم اینجہ نے الیکشن سے قبل ہی دستبرداری کا اعلان کردیا۔ چیئرمین سپریم الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر تمام شعبہ جات سے متعلق انتظامات اور ٹرائل ٹیسٹ بھی مکمل ہوگئے۔

ترکی میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ سپریم الیکشن کونسل انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان آج کرے گی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھی پولنگ ہوگی جہاں 89لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں۔

سپریم الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں انتخابات کیلئے ہمارے وفد نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا ہے۔ تباہ شدہ اسکولوں کی عمارات میں کنٹینرز پہنچ گئے۔ بے گھر افراد بھی حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ 

Related Posts