واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو پوری دنیا کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو اس صورتحال میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال کو قوت اور اتحاد کے تناظر میں دیکھنا چاہئے۔
اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سب کا ایک مشترکہ دشمن ہے جسے پوری دنیا کا دشمن سمجھنا چاہئے جس کا نام کورونا وائرس ہے۔ ہم سب کو اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ہمیں ممکنہ جلدی اور حفاظت کے ساتھ جیتنا ہوگی۔ دنیا میں زندگی سے زیادہ کوئی بات اہم نہیں ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے نزدیک زندگی سے زیادہ کچھ اہم نہیں اور میرے خیال میں اِس وقت کورونا وائرس سے میرے ملک امریکا کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
The Media should view this as a time of unity and strength. We have a common enemy, actually, an enemy of the World, the CoronaVirus. We must beat it as quickly and safely as possible. There is nothing more important to me than the life & safety of the United States!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 11, 2020