ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیلئے سینیٹ کا اجلاس 23 مئی کو طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن ترمیمی بل
(فوٹو: سینیٹ)

اسلام آباد: ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیلئے سینیٹ کا اجلاس 23 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی معاملات پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کااجلاس 23 مئی کو پیر کے روز طلب کر لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر صدرِ مملکت کی جانب سے پیغام جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی و معاشی بحران پر مشاورت کیلئے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب

ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 23 مئی کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس کو آئین کی دفعہ 54(1) کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال زیرِ غور آئے گی۔

 وفاقی کابینہ کا اجلاس دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی، سیاسی و داخلی صورت حال اور حکومت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Related Posts