صدر، وزیراعظم کا قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر، وزیراعظم کا قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار
صدر، وزیراعظم کا قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر تعریف کی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اگلے میچز بھی جیتے گی۔ انہوں نے شاہین آفریدی کے باؤلنگ سپیل کو بھی سراہا جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں قومی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب کے لیے بڑا لمحہ ہے۔انہوں نے نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت پر بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ”بڑا لمحہ۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ اچھا کھیلا، پاکستان اورنیدرلینڈ،“

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر رمیز راجہ خوبصورت چیز شیئر کردی

پاکستان نے 127 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کر کے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ تاریخ رقم کی جس نے پاکستان کے لیے 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔

Related Posts