اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہداء غیر متزلزل عزم اور جذبۂ حب الوطنی کی علامت ہے جبکہ پاکستان پر امن بقائے باہمی کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں یومِ دفاع و شہداء منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن کیلئے پر عزم ہے، امن کی خواہش کمزوری ہر گز نہ سمجھی جائے۔
جنگ میں فتح کے57برس مکمل، یومِ دفاع و شہداء آج سادگی سے منایا جارہا ہے