اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ميری ہمدردیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول جاتے بھائیوں کو کچل ڈالا، 1 جاں بحق، 2 شدید زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیرپور سے دادو جانے والی وین سیہون ٹول پلازہ کے قریب کھڈے میں گرگئی تھی ، حادثے میں 20 خواتین، بچے اور بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ۔
حادثے کے بعد ریسکیو، انتظامیہ اور پولیس اہلکار امداد کے لیے پہنچ گئے، متاثرہ افراد کو نکال کر عبداللّٰہ انسٹیٹیوٹ اسپتال سیہون منتقل کیا گیا۔