میں نے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے۔صدرِ مملکت کا انکشاف

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
امیر کے انتقال پر تعزیت، صدرِ مملکت عارف علوی کویت کا دورہ آج کریں گے
امیر کے انتقال پر تعزیت، صدرِ مملکت عارف علوی کویت کا دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آفیشل سیکرٹ اور پاکستان آرمی ترمیمی بلز 2023 پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، گاڑی میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق

ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر مؤثر بنایا جا سکے۔ میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس جا چکے ہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ وہ جا چکے ہیں، تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔ 

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مجھے آج پتہ چلا کہ میرا عملہ میری مرضی اور حکم کے خلاف رہا۔ اللہ سب جانتا ہے، وہ ان شاء اللہ معاف کر دے گا۔ لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔

Related Posts