صدرِ مملکت نے انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عام انتخابات کی تاریخ دی جائے۔صدرِ مملکت کا الیکشن کمیشن کو خط
عام انتخابات کی تاریخ دی جائے۔صدرِ مملکت کا الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط ایوانِ صدر کی جانب سے لکھا گیا جس میں الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی تحلیل ہوجانے کے 90 روز بعد الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے جبکہ الیکشن منعقد کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے خط کے متن میں کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات اسمبلی تحلیل ہوجانے کے 90 روز کے اندر منعقد کرنا ہوتے ہیں۔ تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرکے آئینی بغاوت کی۔ہیومن رائٹس واچ

خیال رہے کہ آج سے 3 روز قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد کردی جس کے فوری بعد وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کے متعلق بتایا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے صدرِ مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔ بعد ازاں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم آئندہ انتخابات کیلئے تیار رہے۔ 

Related Posts