اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کیلئے کویت کا دورہ آج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نئے امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے گہرے سابق امیر کے انتقال پر رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کریں گے۔
قبل ازیں امیرِ کویت کی حیثیت سے شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے پاکستان کے ساتھ زبردست تعلقات بحال رکھے، ان کی رہنمائی میں پاک کویت تعلقات نئی سطح پر پہنچے۔ خطے کے امن و استحکام کیلئے سابق امیرِ کویت کے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کویت کے امیر کے انتقال پر رنجیدہ