اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں خواتین کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی جبکہ ڈیجیٹلائزیشن صنفی مساوات کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہم خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں مردوں کے برابر مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔وزیر خارجہ
اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکانلوجی پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم ہے۔ رواں برس کا عنوان ڈیجیٹ آل صنفی مساوات کیلئے جدت اور ٹیکنالوجی سے ہمیں ڈیجیٹل تفریق کو رکاوٹ کے طور پر یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ خواتین کی ٹیک ایجوکیشن میں نمائندگی کم ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز استعمال کرنے والی خواتین بڑھی ہیں، جو حوصلہ افزاء ہے تاہم اس ضمن میں کاوشیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے، زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کرنے، ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت#InternationalWomensDay2023 pic.twitter.com/6DsTTVmw0a
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 8, 2023
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی سے پاکستان میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ ہمیں خواتین کیلئے محفوظ، جامع اور مساوی ڈیجیٹل دنیا بنا کر ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے کیلئے کاوشوں کی ضرورت ہے۔