قائدِ اعظم نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے حصول کیلئے اہم کردار ادا کیا۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُعا ہے کہ عیدالفطر ہماری زندگیوں میں ڈھیروں خوشیاں لائے۔صدرِ مملکت
دُعا ہے کہ عیدالفطر ہماری زندگیوں میں ڈھیروں خوشیاں لائے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے حصول کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم آج بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں، جبکہ اس موقعے پر ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں  کہا کہ قائدِ اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے الگ وطن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے 2 قومی نظرئیے کی بنیاد پر نہ صرف پاکستان قائم کیا بلکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا۔ قائدِ اعظم نے اقلیتوں کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ یکساں شہری جیسا سلوک کیا جائے گا۔

یادر ہے کہ  بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے جبکہ قائدِ اعظم نے دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر وطنِ عزیز پاکستان کے قیام کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔

قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ہندو اکثریت اور انگریز سامراج جیسی دو طاقتوں کو ٹکر دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا جبکہ قائدِ اعظم 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

Related Posts