ہٹ دھرمی ملک کا نقصان، حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہٹ دھرمی ملک کا نقصان، حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔صدرِ مملکت
ہٹ دھرمی ملک کا نقصان، حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہٹ دھرمی سے ملک کا نقصان ہورہا ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی رسہ کشی کے متعلق اپنے ایک بیان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران سب سے بڑا بحران ہے جبکہ سیاسی بحران سے نمٹنا سب سے آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 23 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ

بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جلد الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ میری نظر میں سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط سے وقتی ریلیف ملا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ورلڈ بینک کہہ رہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر رہا ہے۔ انتخابات کے انعقاد پر سیاستدانوں میں بات چیت ہوسکتی ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔

سیاسی بحران کے متعلق صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کچھ دو اور کچھ لو کے فارمولے کے تحت چلنا چاہئے۔ ہٹ دھرمی سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ سیاستدانوں کو بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدان اکٹھے نہ ہوئے تو تاریخ انہیں ذمہ دار ٹھہرائے گی۔ عمران خان سے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ اصل کردار تو حکومت اور اپوزیشن کا ہی ہے۔ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش بہت حوصلہ افزا ہے۔

وزیر اعظم کے متعلق صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے رابطہ کم مگر ہوتا رہتا ہے۔ سابق اور موجودہ حکومت کے ساتھ رابطے اچھے ہیں۔ بہت پر اعتماد ہوں کہ سیاسی بحران سے نمٹنے کا کوئی راستہ نکل آئے گا۔

 

Related Posts