صدرِ مملکت کا کئی ہفتوں کے بعد آج نمازِ جمعہ پڑھنے پر خوشی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت کا کئی ہفتوں کے بعد آج نمازِ جمعہ پڑھنے پر خوشی کا اظہار
صدرِ مملکت کا کئی ہفتوں کے بعد آج نمازِ جمعہ پڑھنے پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کئی ہفتوں کے بعد آج نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا شرف حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اِن شاء اللہ کئی ہفتوں کے بعد آج جمعہ کی نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہوگا۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد اللہ سے معافی اور مغفرت کی دُعا ہوگی۔ اس التجا کے ساتھ کہ وہ ہم پر رحم فرمائے۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم دُعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا سے اِس وباء کو ٹال دے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں وفد نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدرِ مملکت اور قبلہ ایاز نے عوام سے درخواست کی کہ آج دو رکعت صلاۃ التوبہ ادا کریں۔ علمائے کرام نے لوگوں کو گھر پر نماز کی ادائیگی، توبہ و استغفار اوردُعا کی تاکید کی۔ 

Related Posts