پاک فوج کی مہارت اور جذبے نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی ثقافتی اور سیاحتی صلاحیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
پاکستان کی ثقافتی اور سیاحتی صلاحیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی مہارت اور جذبۂ ایمانی نے پاکستان کو ایک ناقابلِ تسخیر ملک بنا دیا ہے جس کی طرف دشمن آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ دفاع کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن قوم کو پاکستان کی مسلح افواج، سن 1965ء کی جنگ کے دوران عوام کے جوش و جذبے، عزم و حوصلے اور جرات و بہادری کی یاد دلاتا ہے۔

یومِ دفاع کے موقعے پر پیغام میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج سے 55 سال پہلے پاک فوج اور قوم نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو خاک و خون میں نہلا دیا۔

شہدائے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ نے قوم کے امن اور سلامتی کیلئے اپنے بے حد عزیز بیٹوں کو وطن کی حرمت پر قربان کردیا۔ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کر رہی ہے جبکہ 6 ستمبر 1965ء کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سن 1965ء کے جذبے کی بدولت قوم بے شمار امتحانوں میں سرخرو ٹھہری۔ آج پاکستان نے دفاعی میدان میں خود انحصاری حاصل کر لی ہے جبکہ پاک فوج نہ صرف ملک کے بیرونی و اندرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے بلکہ ملکی تعمیر و خوشحالی میں بھی پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وسلامتی چاہتا ہے جس کیلئے حکومتِ پاکستان نے تعمیری، سنجیدہ اور مثبت کاوشیں سرانجام دیں۔ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت آج بھی جارحیت کے مذموم ارادوں سے باز نہیں آیا۔ پاکستان کے اندرونی استحکام کے خلاف بھارتی جارحانہ رویہ خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔ حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیں گے جبکہ پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ قوم کے عظیم ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس فریضہ کوئی نہیں جبکہ 55 سال قبل پاک فوج اور قوم نے دنیا پر وطن کی اہمیت ثابت کردی۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس کوئی فرض نہیں  جبکہ سن 1965ء کی جنگ کے دوران مسلح افواج اور محبِ وطن قوم نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ ہم  ہر قیمت پر اپنی مٹی کے تحفظ کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس فریضہ کوئی نہیں۔وزیرِ اعظم 

Related Posts