پارلیمنٹ کو سائبر صلاحیتوں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ کو سائبر صلاحیتوں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت
پارلیمنٹ کو سائبر صلاحیتوں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو سائبر صلاحیتوں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے جبکہ قانون سازی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کو جدید ترین آئی ٹی ٹولز سے لیس کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمنٹ منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مدافعتی نظام میں نئی دریافت، ماہرین خطرناک ذہنی بیماری کے علاج کیلئے پر امید

سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمنٹ منصوبے کی اسٹیرنگ کمیٹی کو منصوبے کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر عوامل سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مقررہ وقت کے اندر اندر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر کام سنجیدگی سے جاری ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل مزید تیز کرنا ہوگا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ قانون سازی مزید مؤثر بنانے کیلئے پارلیمان کو جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز سے لیس کیا جائے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے متعلقہ اداروں کو منصوبے میں مزید تاخیر سے بچنے کیلئے بر وقت فیصلوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ای سلوشنز پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مؤثر کرنے، جلد قانون سازی اور عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔

Related Posts