یومِ آزادی کے موقعے پر صدرِ مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 6ماہ کی کمی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ دفاع و شہدائے پاکستان بہادری اور وطن سے محبت کی علامت ہے۔صدرِ مملکت
یومِ دفاع و شہدائے پاکستان بہادری اور وطن سے محبت کی علامت ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں 6 ماہ کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری آئین کی دعفہ 45 کے تحت دی۔ سزا میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا تاہم قتل، ریاست مخالف سرگرمیوں اور جاسوسی کے تحت قیدی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

جنسی زیادتی، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں ملوث مجرموں پر اورمالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی قید میں تخفیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 پینسٹھ سال سے زائد العمر مردوں، 60 سال سے زائد العمر خواتین اور 18سال سے کم عمر نوجوانوں پر ایک تہائی سزا کاٹ چکنے کے بعد 180روز قید کی تخفیف کا اطلاق ہوگا۔ فیصلے کا مقصد جشنِ آزادی کے دوران قیدیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ انور مصطفیٰ کا جون کے دوران اس حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ بھر کی جیلوں سے 8 قیدی رہا اور 304 کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔

Related Posts