دہشت گردوں کے سامنے صدر، وزیراعظم جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردوں کے سامنے صدر، وزیراعظم جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
دہشت گردوں کے سامنے صدر، وزیراعظم جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کے خلاف جنگ کرنے کے اعلان کا وقت آچکا ہے۔5 جنوری کولاہورمیں اپنا بیس بنائیں گے۔ان کے جانے میں دیرنہیں جیالے تیاری پکڑیں، اگلا الیکشن اوروزیراعظم، وزرائے اعلی بھی آپ کے ہوں گے۔

پاکستان میں جمہوریت اب بس نام کی رہ گئی ہے، اس ملک میں کبھی آر او الیکشن تو کبھی آر ٹی ایس کا الیکشن کرا کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا جاتا رہا اور عوام کے ووٹ پر ڈاکا مار کر جمہوریت چھینی گئی۔

آج پاکستان کے عوام کٹھ پتلی، سلیکٹڈراج بھگت رہے ہیں، نااہل حکمرانوں کابوجھ عوام اٹھارہے ہیں۔موجودہ حکومت صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے، ہم ان کوخودمختاری چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آج اے پی ایس شہدا کے خون کا سودا کیا جا رہا ہے، دہشت گردوں کے سامنے صدر، وزیراعظم جھک چکے ہیں اورڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاش 27 دسمبر کوئی سوگ کا دن نہ ہوتا، کاش 27دسمبر کا دن بھی عام سا دن ہوتا مگر افسوس گزشتہ 14 سال سے یہ دن خاص دن ہوتا ہے۔

آج بھی شہید بی بی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، شہید بی بی نے کہاتھا جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ 14 سال گزر گئے عوام آج بھی شہید بی بی کو یاد کرتے ہیں، شہیدبی بی آپ کاپیاراپاکستان مشکل میں ہے۔

شہیدبی بی!آپ کے پاکستان میں آپ کے نام کی جمہوریت ہے۔ شہیدبی بی! آج آپ کے پاکستان میں بولنے کی آزادی نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی آپ کہتی تھیں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے اور ہم نے جمہوریت کو بحال بھی کیا۔

1973 کے آئین، اسلامی جمہوری وفاقی نظام اور جمہوریت کی بحالی کے لیے بے نظیر بھٹو کی جو 30سالہ جدوجہد تھی، وہ ہم نے 18ویں ترمیم کی صورت میں بحال کردی تھی۔

ہم نے پارلیمان کو تمام اختیار دے دیے تھے اور تاریخ میں پہلی بار پارلیمان کی مدت بھی پوری کی تھی۔این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے بلوچستان میں گوادر پورٹ بن رہا ہے۔

این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے تھر جیسے ریگستان میں میگا پراجیکٹ شروع کررہے ہیں، پنجاب میں اگر میٹرو بس بنی ہے تو این ایف سی ایوارڈ،اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے بنی۔

پیپلزپارٹی حکومت جانے کے بعد این ایف سی، اٹھارویں ترمیم پرعمل نہیں کیا جا رہا، موجودہ حکومت صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے، ہم ان کوخودمختاری چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی پی چیئر مین نے کہا کہ عوام آج سراپا احتجاج ہے، مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، خان صاحب کی کٹھ پتلی حکومت جمہوریت، صوبائی خود مختاری پر یقین نہیں رکھتی۔ پیپلزپارٹی نے جب اقتدارسنبھالا تو دنیا بھرمیں معاشی بحران تھا۔

مزید پڑھیں: والدہ کی یاد اب پہلے سے کہیں زیادہ آتی ہے، بختاور بھٹو

پیپلزپارٹی کی حکومت نے بحران کے باوجود تنخواہ، پنشن میں اضافہ کیا، انقلابی سی پیک جیسا منصوبہ شروع کیا، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی ہم شروع کررہے تھے، پیپلزپارٹی حکومت نے کسان کواصل قیمت دی تھی۔

Related Posts