برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ تعزیت
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت اور برطانوی عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام سے پر خلوص تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برطانیہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس ہے جو برطانیہ کی تاریخ میں دوسری طویل ترین شاہی حکمران ثابت ہوئیں۔ 

https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1567934211637628940

دوسری جانب وزیر اعظم نے بھی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی قابلِ احترام ملکہ کے انتقال پر بے حد افسردہ ہوں جس پر ہم برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ اقوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی قوم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر شاہی خاندان، عوام اور برطانوی حکومت کیلئے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ 

Related Posts