صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، اندرونی کہانی کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر آصف زرداری
(فوٹو: جیو نیوز)

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، اس موقعے پر ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی معاشی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس  متوقع قانون سازی پر بھی گفتگو ہوئی۔ جمعیت علمائے اسلام نے حکمراں اتحاد سے اپنے تحفظات پر بھی گفتگو کی۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور حکمراں اتحاد کے فاصلے کم ہورہے ہیں۔ آصف علی زرداری ریاست کے سربراہ کے طور پر ملاقات کیلئے پہنچے تھے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد کو ریاست کی سنجیدگی سے تعبیر کیا گیا۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ریاست جمعیت علمائے اسلام کے تحفظات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور جے یو آئی کے تحفظات دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا چاہتی ہے تاہم جے یو آئی نے حکومت یا اپوزیشن میں سے کسی کا بھی انتخاب نہیں کیا ہے جس کے پاس آپشنز موجود ہیں۔

Related Posts