صدر مملکت کا جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
president army chief
president army chief

جہلم: صدر مملکت عار ف علوی نے کہا ہے کہ نشانہ بازی سپاہیانہ مہارتوں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے، قومی مقاصد کی تکمیل شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور 39 ویں میگا شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔فائرنگ رینج پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں تینوں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے 953 نشانہ بازوں نے شرکت کی۔ نشانہ بازی کے مقابلوں میں مختلف جنگی کارروائیوں میں زخمی ہونےوالے افسروں اور جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کی نظر تیز ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاک انگلینڈ سیریز میں اپنی تصویر کی تصدیق

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نشانہ بازی کے مقابلوں پاک فوج نے جیت لئے، منگلا کور کے سپاہی محمد ندیم نے ماسٹر آف آرمز جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ادریس رشید نے پریزیڈنٹ کپ ٹرافی حاصل کی۔

پاک بحریہ نے پرائم منسٹر سکیل ایٹ آرمز کے مقابلے جیتے۔صدر مملکت نے نشانہ بازوں کی شاندار مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی سپاہیوں کی بنیادی مہارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مقاصد کی تکمیل شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔صدر مملکت اور آرمی چیف نے بھی نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔