مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی سے بنگلادیش کے صدرشہاب الدین کی ملاقات ہوئی ہے۔
صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر بنگلادیشی صدر سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئےکہا کہ بنگلادیش کے صدر سے مکہ، منیٰ اورمدینہ میں بھی اچھی ملاقاتیں رہیں۔
صدر پاکستان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ میرے بچپن کے دوست سلمان رحمان جو اب بنگلا دیش کے رکن پارلیمنٹ ہیں وہ بھی ساتھ تھے، ان سے 60 سال بعد ملاقات ہوئی ہے، صدر نے نشاندہی بھی کی کہ سلمان رحمان تصویر میں سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی گزشتہ ماہ حج کی سعادت حاصل کرنےکے لیے سعود ی عرب روانہ ہوئے تھے، صدر کی غیر موجودی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدرکی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں۔