جشنِ آزادی، صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آج منائے جانے والے جشنِ آزادی کے موقعے پر اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ تمام ہم وطنوں کو آزادی کی سالگرہ مبارک ہو۔ پاکستان کے بانیان اور تحریکِ آزادی کے کارکنان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

دل اور ضمیر کے اطمینان کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، شہباز شریف

پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم کو قیامِ پاکستان کیلئے اپنے آباو اجداد کی قربانیوں کی قدر کرنا ہوگی۔ عوام کی خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔ مسلمانانِ برصغیر نے قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں تاریخی جدوجہد کرتے ہوئے آزادی کی نعمت حاصل کی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم قائدِ اعظم کے ویژن کے مطابق خوشحال پاکستان کیلئے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ آئیے عہد کریں کہ جمہوریت، آزادی، درگزر اور اخلاقی اصول برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا سامنا کرنے والے مظلوم بھائی بہنوں کو بھی یاد رکھیں گے۔

دریں اثناء ملک کے 76ویں یومِ آزادی کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے عزم و لگن کی عالیشان مثال قائم کی۔ ہم اپنے عظیم رہنماؤں کے احسان مند رہیں گے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس لیے بنایا گیا تاکہ ہم اپنی شاندار روایات، اخلاقیات، ثقافت اور اقدار کے مطابق خوشحالی کی زندگی گزاریں۔ یہ تصور عظیم تھا اور قائدِ اعظم نے ثابت کردیا کہ مسلمان ہر لحاظ سے ہندوؤں سے الگ قوم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقعے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو بھارت کے ظالمانہ قبضے کے خلاف مستقل جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی امداد کیلئے پر عزم ہیں۔

Related Posts