صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مرحوم کشمیری حریت رہنما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سید علی گیلانی کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی اچانک رحلت کا سن کر افسوس ہوا۔ سید علی گیلانی کی پوری زندگی جدوجہدِ آزادی میں گزری۔

تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سید علی گیلانی نے قابض بھارت کا ریاستی جبر اور اذیتیں برداشت کیں اور ہرتکلیف کے باوجود پر عزم رہے۔ علی گیلانی کے الفاظ کو یاد رکھیں گے۔

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سید علی گیلانی کے ان الفاظ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ صدرِ مملکت نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم حریت رہنما سے محروم ہوگیا۔پاکستانی کشمیری رہنما کے انتقال اور وادی میں جبر کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جس پر وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز طویل عرصہ بھارتی قید و بند میں گزارنے والے سید علی گیلانی کا انتقال ہو گیا جس پر آج پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے۔

مزید پڑھیں: سید علی گیلانی انتقال کر گئے، پاکستان میں 1روزہ سوگ کا اعلان

Related Posts