بھارت کچھ بھی کرلے، کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا، صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کچھ بھی کرلے، کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا، صدر مملکت
بھارت کچھ بھی کرلے، کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی فورسزکی جارحانہ کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بند کرے۔

صدر مملکت عارف علوی نے بھارت کی جانب سے 10 کشمیریوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کےنام پربے گناہ کشمیریوں کونشانہ بنارہی ہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کےماورائےعدالت قتل کی کارروائیاں بندکرے ، بھارت ظالمانہ کارروائیوں سےکشمیریوں کےجذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیر کی مقامی تحریک آزادی کودہشتگردی سےنہیں جوڑاجا سکتا ، مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزکارروائیوں سے انتہا پسند ہندو توا کا چہرہ بے نقاب ہوا۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، یواین قراردادوں کےمطابق تنازع جموں وکشمیرکاحل خطےمیں امن کاضامن ہے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ، بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو نشانہ بنایا۔

Related Posts