واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری
واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

نیویارک: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر ایسا ایڈٹ بٹن متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت صارفین 15 منٹ بعد تک پیغام میں کی گئی غلطی کو درست کرسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین جس پیغام کو درست کریں گے، اس کے نیچے وصول کرنے والے کو ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا اور وہ پہلا میسیج بھی پڑھنے کے قابل ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے ابھی اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے کہ مذکورہ فیچر کب تک متعارف کروایا جائے گا، تاہم بتایا گیا کہ اس کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بٹ کوائن نے پہلی ڈی سینٹرلائزڈ کرپٹو کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا

اسی حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر وہ صارفین اپنے کسی بھی غلط میسیج کو ایڈٹ نہیں کر سکیں گے جو کسی ایسے شخص کے پاس پیغام بھیجیں گے، جس کا ڈیوائس ایک دن سے بند پڑا ہوگا۔

یعنی جس صارف کا واٹس ایپ ایک دن سے بند ہوگا، اسے بھیجا جانے والا میسیج ممکنہ طور پر ایڈٹ نہیں ہوسکے گا، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ اسی طرح کے ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغام کو بھی انڈو یعنی واپس کرسکیں گے۔

لیکن فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واٹس ایپ پر دونوں فیچرز کو کب تک متعارف کرایا جائے گا لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ برس کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا۔

Related Posts