دنیا کی پہلی ‘اسپرم ریس’ کی تیاریاں زور و شور سے جاری، مردوں کے نطفے کی یہ دوڑ کس طرح ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی نوعیت کی یہ منفرد دوڑ لاس اینجلس میں ہونے جا رہی ہے، فوٹو امریکی میڈیا

امریکی شہر لاس اینجلس میں دنیا کی پہلی اسپریم ریس منعقد ہونے جا رہی ہے۔

اسپرم ریس یعنی مردوں کے نطفے (مادہ منویہ) کی دوڑ 25 اپریل کو ہوگی، جو مردوں میں زرخیزی (بچے پیدا کرنے کی صلاحیت) کی کمی کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس غیر روایتی ایونٹ کو اسٹارٹ اپ کمپنی اسپرم ریسنگ نے ترتیب دیا ہے، جس کے پیچھے ایرک ژو، نک اسمال، شین فان اور گیریٹ نیکونیئنکو جیسے معروف کاروباری افراد ہیں۔

ریس کیسے ہوگی؟

ایونٹ میں 1,000 سے زائد ناظرین کی شرکت متوقع ہے اور اس میں اسپرم کے درمیان خوردبینی دوڑ دیکھی جائے گی، جو خواتین کے تولیدی نظام کی نقل کردہ ریس ٹریک پر ہوگی۔

ریس کے دوران دو اسپرم نمونے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے اور اعلیٰ درجے کی امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ دکھایا جائے گا کہ کون سا اسپرم سب سے پہلے اختتامی لائن عبور کرتا ہے۔

اس ایونٹ کا مقصد مردوں کی زرخیزی کے مسئلے کو عوامی سطح پر اجاگر کرنا اور صحت کو ایک کھیل کی طرح دلچسپ اور پیمائش کے قابل بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ریس کے دوران لائیو کمنٹری کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

Related Posts