ریاض: سعودی عرب میں حرمین الشریفین انتظامیہ نے ماہ صیام کے پرتپاک استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں غلافِ کعبہ کی مرمت و صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ کی مرمت و صفائی رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں کی گئی ہے۔
حرمین الشریفین انتظامیہ کے تحت غلافِ کعبہ کمیٹی کے سربراہ فہد بن حضیض الجابری نے کہا کہ غلافِ کعبہ کی مرمت اور صفائی کا کام طے شدہ منصوبے کے مطابق کیا جاتا ہے۔
کمیٹی کے سربراہ فہد بن حضیض کا ا س حوالے سے کہنا تھا کہ ماہرین روزانہ کی بنیاد پر غلافِ کعبہ کا معائنہ کرتے ہیں۔ اِن ماہرین میں سے بعض کا 26 سال کا تجربہ ہے۔
مزید پڑھیں: معتمرین کے ساتھ ساتھ عام نمازیوں کو بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت