سرکلر ریلوے کی تیسرے مرحلے میں حائل تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکلر ریلوے کی تیسرے مرحلے میں حائل تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع
سرکلر ریلوے کی تیسرے مرحلے میں حائل تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع

کراچی:سرکلر ریلوے کی تیسرے مرحلے میں حائل تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری شروع، کئی پختہ گھر اور فلیٹ زد میں آنے کا امکان ہے۔

ڈویژنل سپرٹینڈنٹ کراچی حنیف گل اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے سی آر امیر محمد داود پوتہ نے کمر کس لی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 29 دسمبر 2020 کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سرکلر ریلوے کی بحالی میں ہر قسم کی رکاوٹیں دور کرنے کا عزم۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بعض مفاد پرستوں نے اس دور میں اس زمین پر قبضہ کیا تھا جب چائنہ کٹنگ عروج پر تھی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اب اپنی ایک ایک انچ زمین سے تجاوزات کا خاتمہ کرے گی اور اس کے لیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

پی ڈی کراچی سرکلر ریلوے امیر داود پوتہ نے کہا کہ کمشنر کراچی کو تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے جس میں صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس آپریشن میں بڑے بڑے رہائشی منصوبوں اور مختلف مقامات پر پختہ مکانات بھی زد میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کے لیے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کے تحریری جواب کا انتظار ہے جب وہ تجاوزات کے خلاف منصوبے کے حوالے سے دیے گئے ہمارے خط کا جواب دیں گے اسی مناسبت سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Related Posts