اسلام آباد میں ایف آئی اے کے مرحوم افسر کے گھر پر قبضے کی تیاریاں، عوام سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں ایف آئی اے کے مرحوم افسر کا گھر ہتھیانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں
اسلام آباد میں ایف آئی اے کے مرحوم افسر کا گھر ہتھیانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قبضہ مافیا متحرک ہے جہاں ایف آئی اے کے مرحوم افسر  کا گھر ہتھیانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں جس پر مرحوم کی بیوہ سمیت عوام الناس سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تلہاڑ میں سابق یو ڈی سی، ایف آئی اےمحمد رمضان کی بیوہ کے گھر اور زمین پر قبضے کیلئے شوہر کا سگا بھتیجا قبضہ مافیا کے ساتھ مل گیا۔ مقامی اور باہر سے بلائے ہوئے اشتہاری مجرموں کے ذریعے بیوہ خاتون کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

تلہاڑ میں خاتون نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درخواستیں دیں، تاہم پولیس بااثر قبضہ مافیا کے سامنے بے بس ہے۔ بیوہ خاتون کی زمینوں اور گھر کا راستہ بھی بند کردیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا خاوند ایف آئی اے میں اپر ڈویژن کلرک تھا۔

بیوہ خاتون نے کہا کہ  گزشتہ برس خاوند کے انتقال کے بعد بھتیجے نے ہمیں تنگ کرنا شروع کردیا اور کہا کہ یہ مکان اور گھر سے ملحق زمینیں میری ہیں جبکہ میرے خاوند کی زندگی میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور بھتیجا ہمارے سر سے چھت چھیننے کے درپے ہے۔

خاتون نے کہا کہ جب جی چاہتا ہے یہ شخص ہمارے گھر پر دھاوا بول دیتا ہے۔ کئی بار چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ جہاں میرا شوہر کام کرتا تھا، وہاں بھی درخواستیں دیں اور پولیس کو بھی دیں، لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ قبضہ مافیا سے ہماری جان چھڑائی جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بیوہ خاتون کی جائیداد پر بااثر سوتیلا بیٹا قابض ہوگیا جس کے بعد بلقیس بی بی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی کے باوجود انصاف نہ مل سکا۔

 لیہ کی رہائشی بیوہ خاتون کے مطابق ان کے خاوند کا انتقال 4 سال قبل ہوا۔ پہلی بیوی سے مرحوم کا ایک بیٹا تھا جس کو بلقیس بی بی نے پال پوس کر بڑا کیا۔ ان کی چھوٹی چھوٹی بیٹیاں ہیں اور گھر میں کوئی کمانے والا نہیں۔ سوتیلے بیٹے نے قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز کرکے ان کی زمین اور جائیداد پر قبضہ کر لیا۔

مزید پڑھیں: لیہ میں مظلوم بیوہ کی جائیداد پر سوتیلا بیٹا قابض

Related Posts