اسلام آباد :سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ میں سمری کی تیاری شروع کی اطلاعات کے بعد پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید آج اہم ملاقات کریں گے جس کے بعد شیخ رشید کی صدارت میں وزارت داخلہ میں اجلاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سندھ میں گورنر راج کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے 28 ساتھیوں کی وفاداریاں تبدیل، عدم اعتماد سے پہلے حکومتی پتے بکھر گئے