لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہور میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا ،میچز 10 فروری سے شروع ہوں گے ،فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں دلچسپ میچز کا سلسلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی میں7 فرری تک جاری رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔
لاہور میں ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے شروع ہوگا، اس کے لیے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس اور اس کے اطراف میں تیاریاں شروع کردی گئیں، جہاں صفائی ستھرائی اور تزین و آرائش کا کام بھی تیز کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے خوشی کی خبر، شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب