شہر قائد، بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی، انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد، بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی، انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت
شہر قائد، بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی، انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے سندھ نے انتظامیہ کو آئندہ 3 دن تک متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے کمشنر کراچی کو ہنگامی مراسلہ کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ بارشوں کے حوالے  سے انتظامات مکمل رکھے، املاک،لائیواسٹاک کی حفاظت کیلئے انتظامات، مشینری تیار رہے۔

انتظامیہ وسائل بروئے کار لاکر آئندہ 3دن متحرک رہے۔دوسری جانب سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈعملہ مکمل طور پر فعال اور تیار رہے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے کہاکہ خود مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کروں گا، میونسپل و ڈپٹی کمشنر اپنے علاقوں کی رپورٹ دیں، بارش کی صورت میں کسی جگہ پانی زیادہ دیرکھڑانہیں ہونا چاہیے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت کی درخواست ہے بارش کے دوران بچوں کوگھروں پررکھیں۔بارش سے قبل احتیاطی تدابیر اورچھتوں کی لیکیج کو فوری طور پر فل اپ کریں۔

Related Posts