نماز عید الفطر کے اجتماعات میں احتیاتی تدابیر کویقینی بنایا جائے، اظہار احمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نماز عید الفطر کے اجتماعات میں احتیاتی تدابیر کویقینی بنایا جائے، اظہار احمد
نماز عید الفطر کے اجتماعات میں احتیاتی تدابیر کویقینی بنایا جائے، اظہار احمد

کراچی:چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو عیدالفطر کے موقع پر صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عید گاہوں،گراؤنڈز اور پارکس میں نماز عید کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

چیئرمین نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ اینٹی کورونا اسپرے کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

نماز عید الفطر کے اجتماعات میں سوشل ڈسٹینسنگ اور دیگر احتیاتی تدابیر کویقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے پارلیمانی لیڈر زو اراکین ڈسٹرکٹ کونسل نے بلدیاتی افسران و عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی اور اینٹی کورونا اسپرے کیلئے اقدامات کیئے وہ لائق تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بلدیاتی افسران و عملہ اسی اسپرٹ کا مظاہرہ کریں گے بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں جاری اینٹی کورونا اسپرے، عید الفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی اور نماز عیدکیلئے کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

Related Posts