کراچی: معروف اداکارہ ڈاکٹر ہماء میر نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہماء میر نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موذی مرض کو احتیاطی تدابیر سے ہی ہرایا جاسکتا ہے، اگر ہم حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی کریں تو باآسانی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ہما ء میر نے مداحوں کو حوصلہ قائم رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد کورونا کی وباء پر قابو پالیا جائے گا اور زندگی ایک بار پھر اپنی تمام تر رنگینیوں کی طرف لوٹ آئے گی، کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ ملکر لڑنا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 65 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 2040 ہو گئی