پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اٹارنی جنرل کو کل تک پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

8 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہیں۔

وفاقی حکومت نے کیس کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کی باقاعدہ درخواست دائر کی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے اٹارنی جنرل سے پارلیمنٹ کی کارروائی اور قائمہ کمیٹیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا تھا۔

آج سماعت کا آغاز ہوا تو اٹارنی جنرل منصورعثمان نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کردی۔

وکیل مسلم لیگ ن صلاح الدین احمد کے مطابق ہم نے بھی درخواست میں فل کورٹ کی استدعا کی ہے، جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ آپ کی درخواست کو ابھی نمبر نہیں الاٹ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:کراچی ضمنی بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نوٹس ہے اس لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میں موجود ہوں۔

Related Posts