اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے، ان کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر منتخب ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن رولز کے مطابق جاری کیا جائیگا۔ سابق وزیراعظم کے تجویز اور تائید کنندہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے مندرہ سے تعلق رکھتے ہیں، راجہ پرویز اشرف 26 دسمبر 1952 کو صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1977 میں سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور اس کے بعد گوجر خان منتقل ہوگئے اور وہیں سے اپنا سیاسی کیریئر شروع کیا۔
سابق وزیر اعظم کا شمار ضلع راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے، انھیں 31 مارچ 2008 کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں پانی و بجلی کا وفاقی وزیر بنایا گیا، وہ اس عہدے پر 9 فروری 2011 تک براجمان رہے۔
مزید پڑھیں: امپورٹڈ حکومت نامنظور، سوشل میڈیا صارفین کا عمران خان کو واپس لانیکا مطالبہ