پیپلز پارٹی کا کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا تحفہ، پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شہرِ قائد میں پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے بڑی تعداد میں شہری مستفید ہورہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا ہے، جس کے 7 روٹس ہیں فی الحال پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی تا ٹاور روٹ ون سے پیپلز بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے، کراچی کے لئے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس کے روٹس میں ہر 15 دن کے بعد اضافہ ہوگا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ یہ بس سروس بہت زیادہ اچھی ہے، ایئرکنڈیشنڈ ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ یہ وقت بہت زیادہ لیتی ہے، اس کیلئے بھی حکومت کو تھوڑا کام کرنا چاہیے کیونکہ اگر اسٹاپ پر یہ بس اتنی دیر تک رُکے گی تو ہم کہیں بھی وقت پر کیسے پہنچیں گے۔

ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ بس سروس بہت زیادہ اچھی ہے لیکن اِس میں سیٹوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنا چاہیے، جس سے لوگوں کو مزید سہولت ہوگی۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو میں ایک خاتون کا کہنا تھا کہ بس سروس میں خواتین کیلئے مختص سیٹوں کی تعداد بہت زیادہ کم ہے، جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ خواتین کے ساتھ بچے بھی ہوتے ہیں اور دیگر سامان بھی ہوتا ہے لہٰذا اگر سیٹوں کی تعداد بڑھ جائے گی تواِس سروس سے خواتین کی بھی زیادہ تعداد مستفید ہوسکے گی۔

خیال رہے کہ اِن بسوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اِن میں معذور افراد کیلئے خصوصی نشستیں بنائی گئی ہیں جن کو کھول کر وہ بیٹھ سکتے ہیں، ساتھ ہی اِن میں موبائل فون کی چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے جو کہ آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔

بس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کا کرایہ فی الحال 50 روپے ہے مگر ٹکٹس آنے کا بعد اِس کا کم سے کم کرایہ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 60 روپے ہوگا۔

Related Posts