اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئے امیدوار نہیں مل رہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن سر پر کھڑے ہیں جبکہ حکمران جماعت کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی کرانے کا سوچ رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک مضبوط قلعہ ہے۔ کارکنان آنےوالے انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں کریں اور بھرپور مہم چلائیں۔ اس مرتبہ انتخابات میں پی پی کے امیدوار انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ڈاکو بےلگام ، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق