اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج بہت منفرد ہونگے، قمر زمان کائرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج بہت منفرد ہونگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج بہت منفرد ہونگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت سے اسکردو تک عوامی سیاست کی نئی لہر پیدا کر دی۔

انہوں نے کہاکہ واضح ہو چکا کہ گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول کی انتخابی مہم میں شہید بھٹو اور بی بی شہید کا عوامی رنگ غالب ہے۔

گلگت بلتستان کے جوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں نے ہر جگہ بلاول کا والہانہ استقبال کیا۔انہوںنے کہاکہ انشاللہ گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلیٰ ایک جیالاہی ہوگا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں الیکشن سے قبل سندھ حکومت نے صوبے کی 9 یونیوسٹیوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،باقی 16 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے اجازت لی جائے گی۔

جن یونیورسٹیوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں وہ یہ ہیں،سندھ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 4 اور گلگت بلتستان کی 7 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں،این ای ڈی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 2 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام پر ترس کھائیں۔خرم شیر زمان کا مشورہ

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 ،مہران یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈاؤ انجینئرنگ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں۔

Related Posts